ٹومی کو کتا کیوں کہا؟ مالک نے پڑوسی کی درگت بنا دی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی شہر گورو گرام کے علاقے جیوتی پارک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک جانور کی خاطر لوگوں میں شدید مارا ماری ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اہل علاقہ نے جانور کے مالک سے کئی بار درخواست کی کہ اپنے پالتو جانور کو باندھ کر رکھا کریں، یہ شور کرتا ہے لیکن جانور کے مالک نے ایک نہ سنی۔

بار بار کہنے کے بعد تلخ کلامی ہوئی اور  بات لڑائی جھگڑے تک آپہنچی، اسی دوران پالتو جانور کے مالک کے پڑوسی نے اتنا کہہ دیا کہ اپنے کتے کو سنبھال کر  رکھو۔

اتنا کہنا تھا کہ جانور کا مالک سیخ پا ہوگیا اور پھر کیا لڑکے تو کیا خواتین، جو سامنے آیا اسے بے دردی سے مارا۔

جانور کے مالک کا کہنا تھا کہ اس کے پالتو جانور کا نام ٹومی ہے تو  اسے نام سے کیوں نہیں پکارا گیا؟

ہاتھا پائی کے نتیجے میں کئی خواتین اور مرد زخمی ہوئے جب کہ متعدد لوگوں کے سر پر شدید چوٹیں بھی آئیں۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments