بشریٰ انصاری جنت مرزا سے معافی مانگیں،مطالبہ کردیا گیا

اداکارہ جنت مرزا کےقریبی دوست عُمربٹ نےمطالبہ کیا ہےکہ بشریٰ انصاری اپنی نفرت انگیزپوسٹ پرجنت مرزا سےمعافی مانگیں

بشریٰ انصاری جنت مرزا سےمعافی مانگیں،مطالبہ کردیا گیا،پاکستان کےنمبرون ٹک ٹاک اسٹاراورلالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا کےقریبی دوست عُمربٹ نےمطالبہ کیا ہےکہ بشریٰ انصاری اپنی نفرت انگیزپوسٹ پرجنت مرزا سےمعافی مانگیں۔ عُمربٹ نےاپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کیےگئےویڈیوپیغام میں کہا کہ ’میں نےبشریٰ انصاری کی پوسٹ دیکھی جس کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ اداکارہ میں اخلاقیات کی کمی ہے۔‘ ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’جنت سے غلطی ہوئی تھی جس کی اُنہوں نے معافی مانگی تھی اور سب نے معاف کردیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا تھا لیکن اب یوں بشریٰ انصاری صاحبہ کا پوسٹ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔‘

اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’بشریٰ انصاری کو کوئی حق نہیں کہ وہ ہم پر مذہب کا الزام لگائیں، ہمیں اسلام کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہے۔‘ عُمر بٹ نے کہا کہ ’آپ پہلے خود دین کو اچھی طرح سمجھیں پھر آکر ہمیں سِکھائیں، بشریٰ انصاری صاحبہ کا جب دل کرتا ہے کسی کو بددعا دیتی ہیں تو کسی کے لیے غلط الفاظ کا استعمال کرتی ہیں۔‘ ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ ’ہم انسان ہیں آپ کے الفاظ سے ہمیں بھی دُکھ ہوتا ہے لہٰذا آپ اپنی نفرت انگیز پوسٹ کے لیے جنت سے معافی مانگیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنت مرزا نے ایک پروموشن ویڈیو بنائی تھی جس میں اُنہوں نے ایک نجی برانڈ کا لباس زیب تن کیا تھا اور ایک چین پہنی تھی جس پر عیسائی مذہب کا نشان بنا ہوا تھا۔ جنت مرزا کی یہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تو عیسائی برادری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے اُن کے مذہب کی توہین کی ہے اور اُن کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

اس کے بعد جنت مرزا نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں اپنے عیسائی دوستوں، ٹک ٹاکرز اور پوری برادری سے معافی مانگی جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا۔ اب دو روز قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا کے خلاف نفرت انگیز پوسٹ شیئر کی۔

عُمر بٹ کا بشریٰ انصاری سے معافی کا مطالبہ

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ان جاہل اسٹارز پر افسوس ہے جنہیں نہ اسلام کا علم ہے اور نہ دوسرے مذہب کا۔‘ بشریٰ انصاری نے کچھ دیر کے بعد یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تھی تاہم اداکارہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیچز پر تیزی سے شیئر کی جارہی ہے۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments