معروف گلوکارہ معصومہ انور کا نیا ویڈیو سونگ”خط“پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

میرا نیا ویڈیو سونگ خط کا میوزک اور اس کا تھیم خوبصورت انداز میں تیار کیا گیا ٌ میرے پرستاروں اور میوزک کے دلدادہ افراد کو اپنا گرویدہ بنا دیگا

معروف گلوکارہ معصومہ انور کا نیا ویڈیو سونگ”خط“پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا گانے کی کہانی معروف اداکار شفقت چیمہ زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔

ویڈیو سونگ کا میوزک معروف موسیقار فخر عباس نے ترتیب دیا جبکہ ویڈیو کو ایگزیکٹو پروڈیوسر بلاول چودھری اور ریان چودھری نے بیک سٹیج پروڈکشن اور ائکونک سلوشن کے پلیٹ فارم سے جاری کیا جائے گا۔ گلوکارہ معصومہ انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نیا ویڈیو سونگ خط کا میوزک اور اس کا تھیم خوبصورت انداز میں تیار کیا گیا ہے جو میرے پرستاروں اور میوزک کے دلدادہ افراد کو اپنا گرویدہ بناتے ہوئے ان کو بہترین میوزک کا سننے کا موقع فراہم کرے گا۔

معروف اداکار شفقت چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو سونگ میی میری زندگی کے حوالے سے عکاسی کی گئی ہے میرا پہلا ویڈیو سونگ ہے جس میں دکھائی جانے والی کہانی میی بچپن سے ابتک کا سفر اور میرے احساسات کی خوبصورت منظر کشی کی گئی اور اس کو بہترین انداز میں گاتے ہوئے معصومہ انور گلوکاری کا شاندار مظاہرہ کیا ہے بلاول چودھری کا کہنا تھا کہ سابقہ میوزک پروجیکٹس کی طرح یہ ویڈیو سپر ہٹ ثابت ہوگی انہوں کہا میوزک انڈسٹری کی ترقی کیلئے اپنے پلیٹ فارم کو سب فنکاروں کے مختص کررکھا ہے تاکہ سب ملکر موسیقی کی دنیا میں اپنا اور ملک پاکستان کا نام روشن کرسکے۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments