ا سسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے بنیادی ہیلتھ سنٹر 102/10R کا ہنگامی دورہ کیا ، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے بنیادی ہیلتھ سنٹر 102/10R کا ہنگامی دورہ کیا ، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ،حاضری چیک کی ، آئی ایل آر فریج کا ٹمپریچر چیک کیا اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جنرل میڈیسن کا سٹاک اور ایکسپائری ڈیٹ چیک کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان نے کہا کہ ادویات کا سٹاک وافر مقدار میں موجود رہنا چاہیے خاص کر فسٹ ایڈ ادویات موجود ہوں، مزید انھوں نے کہا کہ مریضوں کی خدمت آپ کا اولین فریضہ ہونا چاہیے اور انہیں بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں اس دوران ڈاکٹر حسنین اور تحصیلِ فوکل پرسن شاہد الرحمن گل موجود تھے

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments