تحریک اصلاح الافاغنہ کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے ۔ خیرالبشر

اے این پی لالازار کے صدر خیرالبشرنے ویلج کونسل 101 میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک اصلاح الافاغنہ کی صد سالہ تقریبات اور باچاخا اور ولی خان کی برسی میں کثیر تعداد میں شایان شان طریقے سے شرکت کریں گے ۔ اس موقع ایمل خان، فضل ِعظیم قریشی اور جنرل سیکرٹری ہمایون یوسفزئی نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے شرکاء سے اپیل کی کہ کثیر تعداد میں پختونوں کو 23 جنوری 2021 کو پشاور میں منعقد ہونے والے جلسے میں شرکت کے لئے دعوت دیدیں ۔ اس موقع پر بزرگ رہنما ارباب نذرخان صاحب نے فیتہ کاٹ کر پرچم کشائی مہم فیز2 کا افتتاح کیا ۔ کنال ٹاءون سے واظرعلی خان کی قیادت میں آئے ہوئے چار خاندانوں کے سربراہوں گفتارعلی اعوان، محمد شفیق خان، عمران خان اور رحمان خان نے تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کاباقاعدہ اعلان کیا ۔ بعد ازاں جنرل سیکرٹری ہمایون یوسفزئی کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دے کر لالازار کالونی میں پارٹی جھنڈے لگانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments