اب آپ بھی ہزار روپے کے اندر اندر کریں ہوائی جہاز کا سفر۔۔۔ لیکن کیسے؟

بھارت کی نجی ائیر لائن نے زبردست ڈسکاؤنٹ آفر دیتے ہوئے ہوائی جہاز کا سفر 877 روپے میں کرنے کی سہولت دے دی، نئے سال کی خوشی میں مسافروں کو تحفہ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی نجی ایئر لائنز نے مسافروں کے لئے زبردست آفر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ صرف 900 روپے سے بھی کم میں ٹکٹ حاصل کر کے فضائی سفر کے مزے لوٹ سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں کے لئے یہ سہولت آفر انڈیگو اور سپائس جیٹ ایئر لائنز کی جانب سے فراہم کی گئی ہے، دونوں ایئر لائنز نے یہ آفر نئے سال کی خوشی میں مسافروں کو پیش کی ہے۔

ایئر لائنز کی جانب سے مسافروں کو آفر سے متعلق ہدایت دی گئی ہے کہ اگر وہ 22 جنوری تک اپنی ٹکٹس بُک کرا لیتے ہیں تو یہ اپریل 2021ء سے 30 ستمبر 2021ء تک کارآمد ہوں گی۔

سپائس جیٹ کی جانب سے ڈومیسٹک مسافروں کیلئے 899 جبکہ انڈیگو نے 877 کے سستے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں، تاہم خیال رہے کہ مسافروں کیلئے یہ آفر صرف 22 جنوری تک ہی قابلِ عمل ہو گی۔

ائیر لائنز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سال کے ان دنوں میں جو لوگ اکیلے یا اپنی فیملی کے ہمراہ کہیں سفر کا پروگرام بنا رہے ہیں تو اُن کیلئے یہ ایک بہترین آفر ہے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments