لہسن کے ایسے حیرت انگیز فائدے جن کو جان کر آپ بھی استعمال پر مجبور ہو جائیں

ں

 لہسن ہمارے گھروں میں کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والی اشیا میں سے ایک بنیادی جز ہے لہسن غذائی افادیت کے ساتھ ساتھ بہترین طبی خصوصیات کی حامل غذا ہے- لہسن کا استعمال قدیم دور سے غذا کے ساتھ ساتھ بطور دوا بھی دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں بھی کیا جاتا رہا ہے یہ وٹامن بی 6 ۔ وٹامن سی ، ميگنیز سلینیم اور فائبر سے بھر پور ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں دیگرمعدنیات اور پروٹین بھی موجود ہوتی ہے جو کہ ا س کے طبی فوائد کو مذید بڑھا دیتے ہیں- لہسن کے فوائدعام نزلہ زکام میں کارآمدماہرین کی تحقیق کے مطابق لہسن براہ راست نزلہ زکام کی بیماری کے علاج کے لیے بطور دوا کوئی خاص اثر نہیں رکھتا ہے- مگر اس کا استعمال انسان کی قوت مدافعت کو بہتر بنا دیتا ہے جس کے سبب یہ نزلہ زکام کے دورانیے میں کمی میں ضرور معاون ثابت ہو سکتا ہے یعنی اگر نزلہ زکام کی تکلیف عام طور پر کسی مریض کو پانچ دن تک اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے تو لہسن کے استعمال کے سبب یہ دورانیہ کم ہو کر ڈیڑھ دن تک محدود ہو سکتا ہے- ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیےہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے جس کے سبب مریض کے دل کے دورے کے سبب ہلاک ہونے کے امکانات بہت بڑھ سکتے ہیں مگر ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ دن میں دو سے چار تری لہسن کے کھانے سے بلڈ پریشر میں اتنی ہی کمی واقع ہو سکتی ہے جتنی کہ ایک بلڈ پریشر کی گولی کر سکتی ہے- لہٰذا بلڈ پریشر کی دوا کے ساتھ ساتھ اگر لہسن کا استعمال بھی کیا جائے تو یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں- دل کے مریضوں کے لیےلہسن کی تین سے چار تری کا روزانہ استعمال خون میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی شرح میں 10 سے 15 فی صد تک کمی کا موجب ہو سکتا ہے اور اس طرح انسان دل کے دورے کے خطرے سے محفوظ رہ سکتا ہے-  ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہےچالیس سال سے زیادہ عمر کی خواتین جو مینو پاز کا شکار ہو جاتی ہیں ان کے جسم میں ہارمونل تبدیلی کے باعث ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں مگر لہسن کا استعمال ان خواتین میں ایک ہارمون ایسٹرجن کے افراز کا سبب بنتا ہے جس سے ہڈیوں کو طاقت ملتی ہے- تھکن بھگائے اور چاک و چوبند بنائےقدیم یونان میں اولمپک کھیلنے والے کھلاڑیوں کی غذا میں لہسن کا استعمال خاص طور پر کیا جاتا تھا اور ان کا ماننا تھا کہ اس سے ایک جانب کھلاڑی جلد تھکتا نہیں ہے اس کے ساتھ ساتھ چاک و چوبند بھی رہتا ہے- اس کے علاوہ ماہرین کی تحقیق کے مطابق جب دل کے مریضوں کو چھ ہفتوں تک لہسن کا استعمال کروایا گيا تو اس سے ایک جانب تو ان کی دھڑکنیں مستحکم ہوئيں دوسری طرف ورزش کے دوران ان کے دل کو بھی تقویت رہی- 

 اگرچہ لہسن ان تمام فائدوں کی حامل غذا ہے مگر اب تک کی تحقیق کے مطابق یہ کسی بھی بیماری کا مکمل علاج نہیں ہے بلکہ ایک ٹوٹکہ ہے جو کہ علاج میں فائدہ مند تو ہو سکتا ہے مگر طبیعت کی خرابی کی صورت میں علاج کے لیۓ ڈاکٹر سے رابطہ ضروری ہے-

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments