نیشنل اسٹیڈیم کے ارد گرد کے راستے 5 دن کے لئے بند، شہری کون سے راستے استعمال کر سکتے ہیں؟

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ میچ، کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے راستے 5 دن بند تک رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کے دنوں کے لیے ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے، میچ کے انعقاد کے دنوں میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آنے جانے والی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی مکمل بند رہے گی۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شاہ فیصل سے سے سر شاہ سلیمان روڈ تک نیشنل اسٹیڈیم کی طرف ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بند رہے گی، تاہم یہ راستہ اختیار کرنے والے شہری میچ کے دورانیے میں کارساز سے ڈرگ روڈ، شارع فیصل سے راشد منہاس روڈ اور ملینیم مال کی طرف کا راستہ اختیار کر سکیں گے۔

لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور نیشنل اسٹیڈیم عام پبلک کے لیے مکمل بند رہے گا، جبکہ شہری یونیورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کرکے منزل کی طرف جا سکیں گے۔

اسی طرح ائیر پورٹ کی طرف جانے والے شہری بھی ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ ملینیم اور نیپا پل کی طرف جا سکیں گے، البتہ راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، شہری ملینیم چوک سے نیپا پل یا شاہراع فیصل کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے اعلامیے کے مطابق میچ کے دوران سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ سے ملینیم چوک اور نیو ٹاؤن سے ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ منع ہو گا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی مشکل کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر کال کرکے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گا جبکہ میچ کے لئے پریکٹس کا عمل جاری ہے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments