ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد علی الصبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اورشہرکا دورہ کرتے ہوئے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اورصفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

نارووال(بیورو رپورٹ۔رانامحمد مدثر)
ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد علی الصبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اورشہرکا دورہ کرتے ہوئے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اورصفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔بعدازاں انہوں نے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں تمام محکموں کے افسران سے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ گڈگورننس،ٹرانسپرنسی اور سروس ڈیلیوری پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ ان کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلی کے ویژن کو ہرصورت شرمندہ تعبیر کیا جائے گا،اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگ بلاخوف وخطر اپنے مسائل بیان کریں ان کے لیے دفتر کے دروازے کھلے ہیں،کرپشن پر زیرو ٹالرنس کے تحت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،افسران خوف خداکے تحت اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں،کام نہ کرنے والے افسران کسی صورت برداشت نہیں،تمام افسران وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور لوگوں کے مسائل کی طرف توجہ دیں،میونسپل کمیٹی کے افسران شہر میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں،میڈیا نمائندگان کی مثبت آراء کا احترام کیاجائے گا، ڈپٹی کمشنر نے کہا ضلع کی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں جائیں گے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے سی ای او ہیلتھ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد طارق کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت رورل ہیلتھ سنٹرزاور بنیادی مراکز صحت پر شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور وہاں پر صفائی ستھرائی کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments