ایمل! دل کی آرزو ۔۔۔ لڑکیوں کے 10 دلچسپ بلوچی نام اور ان کے معنی جو سنتے ہی پسند آجائیں

پاکستان میں مختلف صوبے ہیں جبکہ ہر صوبے کی اپنی روایات اور ثقافت ہے۔ ناموں کے حوالے سے بات کی جائے تو ہر زبان اور ہر قوم کے اپنے مخصوص نام ہوتے ہیں جو وہ اپنے بچوں کی پیدائش پر انہیں پہچان کے طور پر دیتے ہیں۔

ایمل! دل کی آرزو ۔۔۔ لڑکیوں کے 10 دلچسپ بلوچی نام اور ان کے معنی جو سنتے ہی پسند آجائیں
 بلوچی ثقافت اور روایات بہت خاص ہیں، یہاں کے لوگ بہت خوش اسلوب اور ملنسار ہوتے ہیں۔ یہ اپنی بیٹیوں کی پیدائش پر ان کے بہت ہی خوبصورت نام رکھتے ہیں۔ بلوچی افراد نام رکھتے ہوئے مطلب سے زیادہ ان کی خوبصورتی کو دیکھتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں لڑکیوں کے چند خوبصورت اور دلفریب بلوچی نام۔
 1: بہناز
 بہناز بلوچی کمیونٹی کا بہت ہی خوبصورت اور منفرد نام ہے۔ بہت سے والدین یہ اپنی بیٹیوں کے لیے منتخب کرتے ہیں کیونکہ یہ نام زیادہ عام نہیں ہے۔ بہناز فارسی زبان کا نام ہے جس کے معنی ہیں ”اچھے ناز و نخروں والی”، چونکہ نام کا اثر شخصیت پر ہوتا ہے لہٰذا بہناز نام کی لڑکیاں نازک مزاج کی ہوتی ہیں۔

2:  گرزین
 گرزین بھی بلوچی نام ہے جس کا تعلق فارسی زبان سے ہے۔ معنی کے حوالے سے بات کی جائے تو گرزین نام کا مطلب ہے ”آسمان” جس کا مفہوم بلندی سے ہے۔ گرزین نام ناصرف منفرد اور مختلف ہے بلکہ اس کے معنی بھی انتہائی اچھے اور خوبصورت ہیں۔

3: دورناز
  دورناز عربی زبان کا نام ہے جو کہ کافی مختصر اور منفرد نام ہے۔ دورناز کے معنی ہیں ”خوبصورت”۔ دورناز نام کا تعلق بھی بلوچی خاندانوں سے ہے۔

4: گل بی بی
 نام گل بی بی بہت سی بلوچی خواتین کا ہوتا ہے۔ اس نام کے معنی کافی اچھے ہیں جو کہ ”پھولوں جیسی خاتون، یا نرم مزاج والی نیک خاتون” کے ہیں۔

5: شری
 شری نام کا شمار بھی منفرد اور مختصر ناموں میں ہوتا ہے، شری نام کا مطلب ہے ”زرخیزمیدان”۔ بہت سے بلوچی خاندانوں میں اس نام کی بچیاں پائی جاتی ہیں۔

6: ماہ گل
 ماہ گل انتہائی منفرد اور خوبصورت نام ہے، یہ نام پکارنے میں بے حد پیارا ہے۔ ماہ گل دو ناموں سے مل کر بنا ہے۔ ماہ یعنی چاند اور گل مطلب پھول۔ اس طرح ماہ گل کے دو معنی ہیں ”چاند کی طرح روشن” اور ”پھول کی طرح خوبصورت، نرم شخصیت کی مالک”۔

7: بختاور
 بختاور نام لڑکیوں کا کافی مشہور ہے۔ والدین اس نام کا انتخاب اپنی بیٹیوں کے لیے اس لیے بھی کرتے ہیں کیونکہ اس کے معنی بہت اچھے ہیں۔ بختاور کا مطلب ہے ”خوش قسمت، خوش نصیب”۔

8: ایمل
 ایمل نام بھی بہت سے بلوچی گھرانوں میں لڑکیوں کا سننے کو ملے گا۔ ایمل انتہائی مختصر اور پیارا نام ہے۔ ایمل نام کا تعلق پشتو زبان سے ہے اس لیے یہ پشتو نام بھی ہے۔ معنی کے حوالے سے بات کی جائے تو ایمل کا مطلب ہے ”آرزو، تمنا، خواہش”۔

9: ایشتم
 ایشتم بھی ایک بلوچی نام ہے جس کے معنی ہیں ”ہوش والی، عقل مند خاتون”۔ ایشتم پکارنے میں زرا مشکل نام ہے لیکن اس کے معنی کی وجہ سے والدین اس نام کا انتخاب اپنی ننھی پریوں کے لیے کرتے ہیں۔

10: اترار
 اترار نام بھی ایک بلوچی نام ہے جس کے معنی نام کی طرح منفرد ہیں۔ اترار کے معنی ہیں ”بے غم، پرسکون، قرار، آرام”۔

Source-https://hamariweb.com/names/blog/balochi-10-names

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments